14

قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کا گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ

[ad_1]

ٹیپا: جنگلات سے متعلق تعلیم حاصل کرنے والے گھانا کے ایک شہری نے ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوبکر طاہرو نامی شہری نے Tuskegee National Forest میں 1,123 درختوں کو قلیل ترین مدت میں گلے لگاکر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔

ریکارڈ قائم کرنے کیلئے یہ شرط ضروری تھا کہ ابوبکر اپنے دونوں بازو ہر درخت کے گرد پورا لپیٹیں اور درختوں کو نقصان پہنچائے بغیر۔ اور کسی بھی درخت کو ایک سے زیادہ بار گلے نہیں لگایا جا سکتا تھا۔

علاوہ ازیں ریکارڈ بنانے کی کوشش کے دوران ابوبکر کا روزہ بھی تھا جس نے چیلنج کو اور مشکل بنا دیا تھا۔

ابوبکر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ پوری کوشش کے دوران پانی نہ پینا ایک جمسانی چیلنج تھا۔ تاہم یہ بھی ایک طرح سے مددگار ثابت ہوا کیونکہ پانی کے وقفے کے لیے توقف کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور میں نے شروع سے آخر تک بنا رُکے اپنی کوشش جاری رکھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں