[ad_1]
کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے نیشنل اسٹڈیم پل پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
متوفی کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ اسامہ ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔
متوفی لیاقت آباد بندھانی کالونی کا رہائشی تھا جو اپنے کسی رشتے دار کی بیماری پر اسے خون کا عطیہ کرنے جناح اسپتال آیا اور خون دینے کے بعد گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ساتھ آنے والے لڑکوں نے جناح اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور ڈاکٹرز سے بدتمیزی کی جس پر اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے کی لاش دینے سے انکار کر دیا اور صدر تھانے کی پولیس کو موقع پر طلب کر لیا۔
بعدازاں پولیس اور مشتعل افراد میں مزاکرات کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ، ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی ایم ٹی خان روڈ ٹائر کمپنی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکس ے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 18 سالہ سمیر ولد غنی اور زخمی کی شناخت 18 سالہ سمیع ولد عبدالستار کے ناموں سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والا سمیر لیاری اور زخمی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ، دونوں آپس میں دوست تھے جو رات کو سی ویو گئے تھے وہاں سے واپس پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب ریس لگاتے ہوئے دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک کار الٹ گئی جبکہ دوسرے کار کھمبے سے جا ٹکرائی ، حادثے میں نتیجے میں الٹنے والی کار میں سوار دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا ، عینی شاہد کے مطابق سنگر چورنگی کے قریب ایک ٹریک ٹرک چل رہے تھے جبکہ دیگر دو ٹریکس پر دو کاریں ریس لگاتے ہوئے جا رہی تھیں کاریں دنوں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہلے آپس میں ٹکرائیں پھر ایک کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی جبکہ دوسری کار پول سے ٹکرا گئی۔
الٹنے والی کار کا انجن بھی نکل کر باہر آگیا تھا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثہ کا شکار کارروں کو کرین کے ذریعے تھانے منتقل کیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
[ad_2]
Source link