9

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل میڈیا مہم کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں۔

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستان سکونت اختیار کی، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا۔ جسٹس بابر ستار کی والدہ 1992 سے اسکول چلا رہی ہیں، جوکہ جسٹس بابر ستار کی لیگل فرم اسکول کی لیگل ایڈوائزر تھی اور فیس وصول کی۔

جسٹس بابر ستار نے پاکستان اور امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کر رکھے ہیں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل فرد کی وجہ سے جسٹس بابر ستار کو امریکا کا مستقل ریزیڈنسی کارڈ ملا تھا لیکن 2005 میں امریکی نوکری چھوڑ کر وہ پاکستان آئے اور تب سے ملک میں ہی کام کر رہے ہیں۔

جسٹس بابر ستار کے جتنے بھی اثاثے ہیں وہ ان کو ورثے میں ملے یا خود لیے جو ان کی وکالت کے دوران کے ہیں لیکن جج بننے کے بعد انہوں نے کوئی رئیل اسٹیٹ اثاثہ نہیں بنایا، جسٹس بابر ستار کسی بھی کاروبار کی مینجمنٹ کے ساتھ نہیں ہیں اور نہ ایسا کوئی کیس سنا جس میں اس کی فیملی کا مفاد ہو۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں