[ad_1]
اسلام آباد / پشاور: ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
[ad_2]
Source link