[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے، پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوشہرمیں گرم وخشک موسم ریکارڈ ہوا، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب دوپہر کے وقت لو کے تھپیڑے چلے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے جس کے دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہنے جبکہ متوازی سمت کی گرم ہوائیں شہر پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (منگل) کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے، شہرمیں گرمی کی لہرکے دوران ہیٹ ویوکا کوئی امکان نہیں ہے، پیر کو شہید بے نظیرآباد کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
[ad_2]
Source link