6

گوگل پلے اسٹور سے بیک وقت دو ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت

[ad_1]

کیلیفورنیا: گزشتہ سالوں میں وقتاً فوقتاً آزمائش کے بعد گوگل جلد ہی پلے اسٹور سے بیک وقت ایک سے زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین ایک ایپ کے مکمل ڈاؤن لوڈ ہو جانے کا انتظار کرنے کے بجائے ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

پیش کیے گئے اسکرین شاٹ کی طرح صارفین ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ کی صورتحال کو پلے اسٹور یا فون کی ہوم اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

(تصویر: 9 ٹو 5 گوگل)

(تصویر: 9 ٹو 5 گوگل)

اس اپ ڈیٹ کا اطلاق صرف نئی انسٹال ہونے والی ایپس پر ہوگا جبکہ اس فیچر کے تحت ایک وقت میں صرف دو ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا (جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیسری ڈاؤن لوڈ پر پینڈنگ یعنی التواء لکھا آ رہا ہے)۔

دوسری جانب آئی او ایس کا ایپ اسٹور ایک وقت میں تین ڈاؤن لوڈز اور انسٹال کر سکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں