9

پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ

[ad_1]

ورلڈکپ میں بابراوررضوان کی اوپننگ جوڑی بحال کریں، رمیز کی تجویز۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ورلڈکپ میں بابراوررضوان کی اوپننگ جوڑی بحال کریں، رمیز کی تجویز۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

کراچی: ٹاپ آرڈر پر تجربات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ ہونے لگا۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ٹور میں ٹاپ آرڈر پر صائم ایوب اور محمد رضوان کو آزمایا گیا، یہ  جوڑی کام نہیں کرسکی، اب اسی حریف کے خلاف ہوم سیریز میں بابراعظم اور صائم کی اوپننگ جوڑی بھی ٹیم کو بڑے آغاز فراہم نہیں کرسکی، اس لیے سابق کرکٹر رمیز راجہ سمجھتے ہیں کہ ورلڈکپ  کیلیے ٹاپ آرڈر پر رضوان اور بابر کی جوڑی کو ہی بحال کرنا بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف

انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ پاکستان ٹیم کو بہت سے سوالات کا جواب چاہیے، نیوزی لینڈ سے سیریز میں ان کو جواب تو نہیں ملا بلکہ یہ مسائل مزید نمایاں ہوگئے، ہماری اوپننگ جوڑی ہی سیٹ نہیں ہے، صائم نے ابتدائی 2 میچز اپنی تکنیک کے ساتھ کھیلے مگر ناکامی کے بعد تکنیک تبدیل کی جس سے خود ان کیلیے مشکل بڑھ گئی، جتنا وہ کامیابی حاصل کریں گے اتنا ہی اعتماد بڑھے گا، بابر بھی اپنے ابتدائی برسوں میں ان جیسے تھے،  صائم کے پاس ٹیلنٹ ہے مگر  اعتماد اور تجربے کی کمی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کو بابراور رضوان سے ہی اوپننگ کرانا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کا بہترین موقع ہے، میری تجویز ہے کہ پاکستان ٹیم کو دستیاب ٹیلنٹ کو ہی  بہترین انداز میں استعمال کیا جائے، ایسے کمبی نیشن بنائیں جو آپ کو بڑی شراکت فراہم کر سکیں اور میچ کو آخر تک لے جائیں، بابراور  رضوان کی اوپننگ ایک محفوظ آپشن اور پہلے سے آزمایا ہوا کمبی نیشن ہے، اس وقت تو  پاکستان 2، 3 اوورز میں 1،2 وکٹیں گنوا دیتا ہے جس سے حوصلہ پست ہوجاتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں