7

درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار

[ad_1]

 پشاور: کے پی حکومت نے درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کو کامیاب قرار دیا ہے، آئندہ سے کتابیں اچھی حالت میں رکھنے پر طلبا اور اساتذہ کو تحائف بھی دیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے زیر صدارت ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت (ری یوز) کتابوں کی دوبارہ استعمال پالیسی کامیاب قرار دی گئی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اجلاس کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال کیلئے 3 کروڑ 40 لاکھ کتابوں کی چھپائی مکمل ہوگئی، پچھلے سال 5 کروڑ 63 لاکھ کتابوں کی چھپائی ہوئی تھی، کتابوں کے دوبارہ استعمال (ری یوز پالیسی) سے 4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ نئی اور پرانی درسی کتابوں کی خرید وفروخت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے، ٹیکسٹ بک بورڈ کو درسی کتابوں کی چھپائی کے پیسے بروقت ریلیز کیے جائیں گے، اگلے سال سے اسکول اساتذہ، طلباء کو کتابیں بہترین حالت میں رکھنے پر تحائف دئیے جائیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں