9

جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج

[ad_1]

احتجاج میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

احتجاج میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

  کراچی: جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیم کی جانب سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا جس میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

امریکی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کیلئے طلبہ تنظیم نے جامعہ کراچی میں بھرپور احتجاج کیا۔اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے منعقدہ احتجاج میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہااہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی یونیورسٹی میں جمع ہوئے ہیں مظلوم فلسطینیوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعے پوری دنیا کو جھنجھوڑ دیا ہے فلسطین 77 سال سے اپنے حق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں اس جدوجھد میں پوری دنیا شامل ہے، ایک طرف اظہار رائے کی آزادی کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف اس کے برعکس عمل کرتے ہوئے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیے ہیں طلبہ پر امن ہیں، ظالم کے آگے ڈٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ نے یونیورسٹی میں کیمپ قائم کردیے ہیں جبکہ ان کو کیمپ اکھاڑنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، اس جدوجھد کا مقصد ہے کہ فلسطین کو آزادی دی جائے، مسلمان ہونے کے تحت ہم سب کو اس جدوجھد میں شامل ہونا چاہیے جامعہ کراچی نہیں بلکہ ہر فیکلٹی سے طلبہ جمع کر یکجہتی کا ثبوت دیں اس موقع پر مظاہرین نے غم و غصّے کا اظہار کیا اور فلسطین کے پرچم بلند کر کے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں