11

مریم نواز کا صوبے میں شادیوں کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم

[ad_1]

کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا—فائل: فوٹو

کابینہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا—فائل: فوٹو

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں شادیوں کی تقریب میں ون ڈش پرسختی سے عمل درآمد کا حکم دیا اور کابینہ اجلاس میں کینسر کے مریضوں کے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چھٹا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیروں، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکریٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے اور کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی اور صوبے میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی اصولی منظوری دی، گندم کے چھوٹے کاشت کار کو براہ راست نقد سبسڈی دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشت کار کے لیے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں، آڑھتی اور دیگر مڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے، میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کے لیے روٹی سستی ہو۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف سیکریٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فری ادویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔

کابینہ نے پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے 10ارب سیڈ منی دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار ہے، آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے، فوری طور پر ٹوئن ٹاور بنائے جائیں گے اور مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کرنے اور عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کو چارج دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں گاڑی کے لیے پلاٹینم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پرسنلائزڈ ، وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کے لیے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کی ہر وزارت کی کارکردگی کا آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا، کابینہ نے مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کے لیے فنڈز کی منظوری دی، جس کے مطابق 10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے۔

محکمہ اسپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈپارٹمنٹ، ٹیچنگ ہسپتالوں اوردیگر فیلڈ دفاتر کے لیے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

ضلع چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور 3 نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کے لیے این او سی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے اسموگ کے سدباب کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام اور پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر، صوبے میں تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی اور انٹرویو کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے وائس چانسلرز امیدوار کے لیے 75فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں