10

کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

[ad_1]

  کراچی: کراچی پولیس چیف کی جانب سے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے سرجانی میں اشفاق ولد نذیر اور اورنگی ٹاؤن میں عبداللہ ولد بہادر نامی شہریوں کی ڈکیتی مزاحمت میں ہلاکت پر ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کے احکام جاری کیے ہیں۔

عمران یعقوب منہاس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر معصوم اور بے گناہ شہریوں کو دوران واردات قتل کرنے والے درندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرمنلز کی بیخ کنی کی جائے ۔

The post کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں