[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے 13 اساتذہ کو نوکری سے برطرف جبکہ متعدد اساتذہ کی تنخواہیں کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصٰلات کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی كمشنر كوئٹہ کی زيرِ صدارت اسكولوں كے مسائل كے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس ميں تمام اسكولوں كے اساتذہ کی تفصيلات ، مسلسل غير حاضر رہنے والے اساتذہ كے بارے رپورٹ اور پی ايس ڈی پی اسكيموں كے بارے تفصيلات پيش كي گئيں۔
ڈپٹي كمشنرنے كہا كہ اسكولوں كے مسائل ترجيحی بنيادوں پر حل كيے جائيں گے اور مسلسل غير حاضر 13 اساتذہ كو نوكری سے فارغ كيا جائے گا جبکہ دیگر غیر حاضر اساتذہ كي تنخواہوں ميں كٹوتی کی جائے گی۔
[ad_2]
Source link