8

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

  کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،شریک ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے  پاکستان اور ویسٹ انڈیز وومنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا میچ دیکھا، حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور اوول گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا نے ابھی سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے تو آپ (صحافی) بھی اس کا جواب دیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پی سی بی کہ چیف آپریٹنگ افیسر سلیمان نصیر اور نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل مینیجر ارشد خان بھی موجود تھے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے قریب پہنچ کر میچ ہار گئی، شکست کا دکھ ہے،قومی ویمن ٹیم پر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرح ویمن ٹیم کیلئے بھی غیر ملکی کوچ تلاش کیا جارہا ہے۔ انہں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کیلئے بھی ویسے ہی اقدامات ہوں گے جیسے مینز کیلئے ہوئے، کرکٹ کا پیسہ کرکٹ پر لگے گا، یہ بینکوں میں نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اطراف میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی،نیشنل بنک اسٹیڈیم ترقیاتی کام کے بعد دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں سے شمار ہوگا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹرز پرایف آئی اے کے چھاپہ والا معاملہ اتنا بڑا نہیں، قومی تحقیقاتی ادارہ بھی میرے ماتحت ہے، ہم معاملہ اندرونی طور پر حل کریں گے،اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کو محدود نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشل کنسلٹنٹ سے اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بات ہوگٸی ہے،7 مٸی کو اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے بڈ ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں