[ad_1]
کراچی: سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جنہیں جلد ہی نئے روٹس پر شروع کیا جائے گا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بسوں کی نئی کھپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔ ان شا اللہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ بہت جلد نئے روٹس شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ عوامی خدمت اور صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر ہے۔
[ad_2]
Source link