8

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز

[ad_1]

 لاہور: سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیینز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا جواب کا انتظار ہے، مجوزہ شیڈول میں بھارت کے میچز راولپنڈی میں رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے تیار کردہ چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول پر آئی سی سی بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔ فروری میں طے چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو تین وینیوز کے نام بھجوا رکھے ہیں۔

ان میں قذافی سٹئڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی شامل ہیں۔

سکیورٹی کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک شہر راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ انہیں زیادہ نقل وحرکت سے بچایا جائے۔ پی سی بی کو بی سی سی آئی کے آئی سی سی کو بھیجے جانیوالے جواب کا انتظار ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں