[ad_1]
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبائی بیورکریسی میں مزید اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 31 اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
صوبائی حکومت نے رکن انکوائریز فور ایس اینڈ جی اے ڈی ثاقب منان کو رکن جوڈیشل VII بورڈ آف ریونیو، رکن جوڈیشل Vچیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر فرح مسعود کو ممبر انکوائریز IV ایس اینڈ جی اے ڈی، خالد سلیم کو ممبر جوڈیشل Vچیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو کا چارج دیا ہے۔
تقرری کے منتظر یاور حسین کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ شفات علی کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی طارق محمود کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے سیکریٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ جنوبی پنجاب جواد اکرم کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن، تقرری کے منتظر راشد ایم خان کو ممبر جوڈیشل VIII بورڈ آف ریونیو، محمد فاروق اکمل کو ایڈیشنل سیکریٹری آئی پی سی، آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی، سید مشہد رضا کاظمی کو سیکریٹری باب پاکستان فاؤنڈیشن، سینئر انسٹرکٹر پی آئی ایم پی ڈی توقیر احمد کو ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن ایم پی ڈی ڈی تعینات کردیا ہے۔
ڈائریکٹر سول ڈیفنس شاہد حسن کیانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، باراک اللہ خان کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹرکوآرڈینیشن پی ایم آئی یو مدثر عارف کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ داخلہ، ڈپٹی سیکریٹری ویمن ڈیولپمنٹ عبید اللہ ذکریا کو ایڈیشنل سیکریٹری پی ایم آر یو، آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی اور ایڈیشنل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن طارق محمود کو ایڈیشنل سیکریٹری گورنر سیکریٹریٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
مسز سارہ رشید کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل تعینات کردیا گیا اور ڈائریکٹر لاہور میوزیم مس سعدیہ تحریم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مس نبیلہ عرفان کو ڈائریکٹر لاہور میوزیم، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن محمد شاہد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے رانا سلیم احمد خان کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن اور امجد بشیر کو کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کردیا ہے۔
اسی طرح محبوب احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، مہر خالد احمد کو ممبر سیکریٹری بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب، طارق محمود بخاری کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، امتیاز احمد کو چیف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ، ڈائریکٹر ایڈمن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد موسیٰ علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری آرکائیوز ایس اینڈ جی اے ڈی صولت حیات وٹو کو ڈائریکٹر ایڈمن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ڈائریکٹر اسٹیٹ میونسپل کارپوریشن لاہور محمد کامران افضل کو ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے جبکہ سیکشن افسر آرکائیو ایس اینڈ جی اے ڈی محمد عاطف کو ڈپٹی سیکریٹری آرکائیوز ایس اینڈ جی اے ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ روز 49 انتظامی افسران کے تبادلے کردیے تھے، جن میں 7 لاہور کے کمشنرز سمیت 7 ڈپٹی کمشنر اور دو انتظامی سیکریٹریز بھی شامل تھے۔
[ad_2]
Source link