9

اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب

[ad_1]

  کراچی: صوبائی اپیکس کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج صبح 9 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعلی سندھ کریں گے، اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی ریِنجرز، آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

اجلاس میں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت آج (بدھ کو) کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں