9

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

[ad_1]

 حملہ آور سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اسی رنگ کا ہیلمٹ پہن رکھا تھا، عینی شاہدین

حملہ آور سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اسی رنگ کا ہیلمٹ پہن رکھا تھا، عینی شاہدین

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے باوردی پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے  فوری  طور پر  اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل غلام رسول کے طور پر  ہوئی، جو  پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے آکر اس پر فائر کھول دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے اسی رنگ کا ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق شہید کانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعینات تھا۔

ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں  دوسری بار پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا ہے، قبل ازیں  بھی موٹرسائیکل سوار نے دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر شہید ہوگیا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں