[ad_1]
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل اوپننگ جوڑی سے متعلق سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی۔
لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اراکان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 18 رکنی اسکواڈ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی اوپننگ پر غور کررہے ہیں، بابر رضوان بلاشبہ بہترین کرکٹرز ہیں لیکن صائم ایوب اٹیک کرتے ہیں جس سے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھتا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ درمیانی اوورز میں ہماری ٹیم کم رنز اسکور کررہی ہے، اس لیے اسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو ٹیم کیلئے تیزی سے رنز اسکور کرسکے۔ سمجھتا ہوں کہ یہ سب منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور ہم ٹیم کے بہترین مفاد میں کام کر رہے ہیں جو بہتر ہوگا وہی کریں گے۔
مزید پڑھیں: حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
پلئینگ الیون کے انتخاب سے متعلق سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا کہ یہ ہمارا دائرہ کار نہیں ہے، کوچ اور کپتان کی ثواب دید ہے کہ کس کھلاڑی کو لیکر میدان میں اُترتے ہیں تاہم اگر مشورہ کیا جائے گا تو ضرور مدد کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی
سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف نے کہا کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link