[ad_1]
لیگ اسپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر کرنے پر سابق کرکٹر باسط علی بھی بھڑک اُٹھے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے موجودہ سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں اسپنرز ڈال رہی ہیں لیکن ہماری سلیکشن کمیٹی پارٹ ٹائمرز پر بھروسہ کررہی ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی اسامہ میر نے اہم مواقعوں پر وکٹیں لیکر دیں جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں تین وکٹ کیپرز بھی ڈال دیئے گئے محمد رضوان، اعظم خان اور عثمان خان کی شکل میں! کس سوچ کیساتھ اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے سمجھ سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
باسط علی نے کہا کہ حسن علی کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی بتادے کہ کس بنیاد پر فاسٹ بولر کو لایا گیا ہے، ویسٹ انڈیز اور امریکا میں میگا ایونٹ ہے لیکن اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
انہون نے کہا کہ آغا سلمان کو پرفارمنس کی بنیاد پر شامل کیا جو بلکل درست ہے لیکن مجھے سمجھائیں کہ انکی جگہ کس کو بٹھایا جائے گا، عثمان خان یا عرفان نیازی۔
باسط علی نے کہا کہ حسن علی نے 2 سال پہلے آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، ٹیم میں دوستیاں نبھائی جارہی ہیں۔
[ad_2]
Source link