7

اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری

[ad_1]

 لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی جنگ ہارنی نہیں چاہیے، اگر مولانا فضل الرحمان کو حکومت نے نہ منایا تو پھر یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی جنگ ہارنی نہیں چاہیے، اگر بانی پی ٹی آئی یہ جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا اور پھر پاکستان میں آئین اور قانون کی بحث ہی ختم ہو جائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کارڈ کے گیم کا اگر کوئی بادشاہ ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان ہے، اگر مولانا فضل الرحمان کو حکومت نے نہ منایا تو پھر یہ حکومت نہیں چل سکتی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں