[ad_1]
پاکپتن: پنجاب کے علاقے پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے مکان نام پر نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے فرید محلے میں ایک شخص اور اُس کے گھر والوں نے مکان نام پر نہ کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی دوران زہر دے دیا۔
اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ متوفیہ ساجدہ کو شوہر اور دیور نے تشدد کے دوران زبردستی زہر کھلایا جس پر اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
لواحقین نے بیٹی کے قتل کا الزام شوہر اور سسرالیوں پر عائد کرتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمہ درج کروادیا جس میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے گھر اپنے نام نہ کرنے پر ساجدہ کو تشدد کر کے زہر کھلایا۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم سب موقع سے فرار ہوگئے۔
[ad_2]
Source link