[ad_1]
الاباما: امریکا میں زیرِ تعلیم افریقی شخص نے ٹسکیگی نیشنل فاریسٹ میں ایک گھنٹے میں 1123 درختوں کو گلے لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ابو بکر طاہرو کو ریکارڈ بنانے کے لیے ہر درخت کے گرد اس کو نقصان پہنچائے بغیر دونوں بازوؤں کا حلقہ بنانا تھا اور کسی بھی درخت کو ایک بار سے زیادہ گلے نہیں لگایا جاسکتا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے ابو بکر طاہرو کا کہنا تھا کہ پوری کوشش میں (روزے کی وجہ سے) پانی نہ پینا ایک بڑا چیلنج تھا۔ تاہم، اس چیز نے ان کی مدد بھی کی کیوں کہ انہیں پانی پینے کے لیے رکنا نہیں پڑا۔
فی منٹ اوسطاً 19 درختوں کو گلے لگا کر طاہرو نے ریکارڈ بنانے کے لیے 700 درختوں کی حد باآسانی عبور کر لیا۔
[ad_2]
Source link