[ad_1]
اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انسداد منشیات کے سلسلے میں کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ حالیہ 10 کارروائیوں میں 2 ٹن 133 کلو منشیات برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 460 گرام آئس برآمد ہوئی، اس کے علاوہ پورٹ قاسم کراچی پر 3 ملزمان سے 19 کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ کوئٹہ میں کوریئر آفس میں 3 پارسلز سے 1.4 کلو آئس برآمد کی گئی۔
علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ سے 2080 میٹرک ٹن چرس برآمدہوئی۔ ساکران روڈ حب کے قریب سے 14 کلو چرس اور راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔
اُدھر لاہور ایئرپورٹ پر ڈی ایچ ایل آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 580 گرام ہیروئن برآمدکرلی گئی ہے۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 8.8 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ زیرو لائن طورخم پر افغان باشندے سے 5.6 کلو گرام ڈیازیپام برآمد کی گئی جب کہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 460 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔
کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link