[ad_1]
کھٹمنڈو: ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے نیپالی اسکواڈ سے باہر ہونے پر سندیپ لامی چینی ریپ کیس میں بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے۔
نیپال نے گزشتہ روز اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں تجربہ کار اسپنر کا نام شامل نہیں تھا، 23 سالہ کرکٹر کو ایک کم عمر لڑکی کا ریپ کرنے کے جرم میں عدالت نے 8 برس جیل کی سزا سنائی، کرکٹ باڈی بھی انھیں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹر کے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع
لامی چینی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میرے خلاف گہری سازش کی گئی، وقت ہی میری بے گناہی ثابت کرے گا۔
[ad_2]
Source link