[ad_1]
سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
مقامی اسپورٹس کو چینل پر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی پاکستانی ٹیم پر تجزیہ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ گرین شرٹس کی طاقت انکی تیز گیند بازی ہے، حارث، ںسیم اور شاہین موجودگی میگاایونٹ میں پاکستان کیلئے مددگار ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اسوقت بڑی کمزوری انکا اسپن اٹیک ہے کیونکہ شاداب کی بالنگ میں کاٹ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ نواز بھی بال کو ٹرن نہیں کررہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
محمد کیف نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کی بالنگ لائن فیل ہوتی ہے تو ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور ہے کیونکہ بڑے ہدف کو دیکھ کر دباؤ میں آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جسکی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔
گروپ اے میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے علاوہ امریکا، کینیڈا اور آئرلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
[ad_2]
Source link