7

حسن علی کی سلیکشن! آفریدی نے بھی حیران رہ گئے

[ad_1]

زمان خان اور محمد علی کو بہتر آپشن قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

زمان خان اور محمد علی کو بہتر آپشن قرار دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ میں فاسٹ بولر حسن علی کے انتخاب پر سوال اٹھادیا۔

مقامی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بیک بالر کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے حسن علی کی حالیہ کارکردگی پر سوال اٹھایا، انہوں نے کہا کہ زمان خان اور محمد علی انکی جگہ بہتر آپشن تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ حسن علی کی سلیکشن سے حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا البتہ انکی جگہ اسامہ میر بہتر آپشن تھے۔

مزید پڑھیں: حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا

انہوں نے کہا کہ اسامہ میر نے مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کیلئے لیگ اسپنر کو بٹھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ہوسکتا ہے کہ افتخار احمد، آغا سلمان، صائم ایوب کے اسپن آپشنز کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈراپ کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں: اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قبل ازیں گزشتہ روز دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی اور آغا سلمان کی واپسی جبکہ اسامہ میر اور زمان خان کو ڈراپ کیے جانے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں