7

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

[ad_1]

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل جاں بحق ہو گئے۔

عالمی یوم صحافت کے پر بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے چمروک میں سلطان ابراہیم خان روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں صدر خضدار پریس کلب محمد ڈسیق مینگل جاں بحق اور 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جس میں نامعلوم دہشت گردوں نے گھر سے یونیورسٹی جاتے ہوئے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں صدیق مینگل موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے راہ گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس امدادی ٹیموں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کیے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پریس کلب خضدار کے صدر کو گزشتہ ماہ موصول ایک خط میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ اس کے علاوہ چند ماہ قبل ان پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں