16

موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور

[ad_1]

 لاہور: عدالت نے موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنے والی خواتین کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹر وے پر کلر کہار کے قریب تیز رفتاری سے روکنے پر موٹر وے پولیس اہل کاروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی دونوں خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے دونوں خواتین کو 4روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا اور دونوں خواتین کو چکوال کی مقامی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

ضمانت کی درخواست پر دونوں خواتین کی جانب سے حسن مجید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں