18

کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ

[ad_1]

آئیڈاہو: امریکا کے سیریل ریکارڈ ساز نے کم وقت میں سیکنڈ میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں اور اس وقت ان کے نام پر 166 ریکارڈ موجود ہیں) نے 30 سیکنڈ میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمائی۔ اس سے قبل وہ ایک منٹ کی کیٹیگری میں 136 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ تاہم، ان کی 30 سیکنڈ کے ریکارڈ کی ابتدائی کوشش کو رد کر دیا گیا تھا۔

ڈیوڈ رش نے ریکارڈ نام کرنے کی ایک نئی کوشش کی اور 30 سیکنڈ میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھما کر 60 بار کا ریکارڈ توڑا۔

اس ریکارڈ کے بعد ڈیوڈ رش کے بیک وقت ریکارڈ کی تعداد 166 ہوگئی اور اب ان کو سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے کا ریکارڈ بنانے کے لیے محض 15 ریکارڈ درکار ہیں۔ فی الحال یہ ریکارڈ سِلویو سابا کے پاس ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں