[ad_1]
خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں بدبخت بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بانڈہ نبی میں گھریلو تنازع پر ملزم نے کمرے میں بیٹھے اہل خانہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55 سالہ والد میر احمد اور 25 سالہ بھائی کامران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں فائرنگ کے نتیجے میں والدہ، بہن اور بھائی زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد کے تحت اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پشاور ریفر کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link