10

سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے

[ad_1]

یو ایس اے کرکٹ بورڈ نے کورے اینڈرسن کو ملک کی نمائندگی کا موقع دیدیا (فوٹو: فائل)

یو ایس اے کرکٹ بورڈ نے کورے اینڈرسن کو ملک کی نمائندگی کا موقع دیدیا (فوٹو: فائل)

نیوزی لینڈ کے سابق جارح مزاج کرکٹر کورے اینڈرسن کو امریکا نے اپنے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔

گزشتہ روز آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ممالک ویسٹ انڈیز اور امریکا نے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا، تاہم امریکی اسکواڈ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔

سابق کیوی کرکٹر سال 2015 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

امریکی اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کے سپرد ہوگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجگے، سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی بار امریکی ٹیم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں