6

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع

[ad_1]

شاہین شاہ آفریدی اور اعظم خان ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوسکے (فوٹو: فائل)

شاہین شاہ آفریدی اور اعظم خان ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوسکے (فوٹو: فائل)

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیمپ کے ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوسکے، وکٹ کیپر بیٹر آج لاہور پہنچیں گے، شاہین کل ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔

اسی طرح لیگ اسپنر شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ہی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

پریکٹس سیشن میں بلے بازوں کیلئے بالنگ مشین بھی رکھی گئی ہیں جبکہ پلئیرز کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس جاری ہے۔

سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ 7 مئی کو صبح دورے کیلئے روانہ ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں