[ad_1]
لندن: ووسٹرشائر کے 20 سالہ اسپنر جوش بیکر کی موت واقع ہوگئی۔
17 برس کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے جوش نے کاؤنٹی کی جانب سے 2021 سے 47 تمام فارمیٹ کے میچز میں حصہ لیا تھا، مجموعی طور پر 70 وکٹیں ان کے نام ہوئیں، بیکر کی اچانک موت سے انگلش کرکٹ سوگوار ہے البتہ موت کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے بیٹی اور پھر والد کی موت کے باوجود کرکٹر نے میدان نہ چھوڑا
ووسٹرشائر کے جاری اعلامیے میں بیکر کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور سابق انگلش اسپنرایشلے جائلز نے کہا کہ اس خبر پر ہر ایک سکتے میں ہے، ہمیں ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، ہماری تمام محبتیں جوش کی فیملی اور دوستوں کے لیے ہیں۔
بیکر نے رواں ہفتے کاؤنٹی کی جانب سے سمرسٹ کیخلاف سیکنڈ الیون کا میچ کھیلتے ہوئے 3 وکٹیں لی تھیں،وہ میچ میں تیسرے دن کا کھیل شروع ہونے پر نہیں پہنچے تھے،رابطے میں ناکامی پر دوست نے ان کے اپارٹمنٹ میں انھیں مردہ پایا۔
[ad_2]
Source link