7

اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف

[ad_1]

سابق پروٹیز کرکٹربھارت اورفرنچائز کرکٹ کے کامیاب کوچزمیں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی تقرری کا وقت درست نہیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق پروٹیز کرکٹربھارت اورفرنچائز کرکٹ کے کامیاب کوچزمیں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی تقرری کا وقت درست نہیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

لاہور: راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پر گرایا جائے گا۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ سابق پروٹیز کرکٹر بھارت اور فرنچائز کرکٹ کے کامیاب کوچز میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی تقرری کا وقت درست نہیں، ٹی20ورلڈکپ میں ایک ماہ سے کم وقت باقی ہے،وقت زیادہ نہیں، اگر پاکستان ہارا تو پی سی بی ذمہ داری کوچ اور کپتان بابر اعظم پر ڈال دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی طرح ایک سال پہلے ہی معلوم ہونا چاہیے کہ کون کوچ، کپتان اور اہم کرکٹرز ہوں گے، ٹیم کا مومینٹم اسی طرح سے بنتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں