[ad_1]
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گزشتہ برس مئی میں پیش آنے والے واقعات کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو دہشت گردی کرنے والوں کا جو حشر ہوا ہے وہی اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا بھی ہوگا۔
کراچی میں صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین اور بدترین دن ہے، اس دن عوام کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے کر انتشار پھیلایا گیا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو عوام کو ورغلایا کہ سڑکوں پر آئیں اور املاک کو نقصان پہنچائیں، بسوں کو نذر آتش کیا گیا، ایمبولنسز کو آگ لگائی گئی، یہاں تک کہ جناح ہائوس جیسی جگہ کو بھی نہیں بخشا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا، عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ جو بھی لیڈر جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دے یا جو بھی جماعت اقتدار کی ہوس میں نوجوانوں کو گمراہ کرے اس کی بات نہیں سننی چاہیے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کو معصوم بچوں اور بہنوں کو عمران خان نے استعمال کیا، جن لوگوں کو عمران خان نے 9 مئی کو استعمال کیا وہ سارے جیلوں میں ہیں جبکہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں ٹھنڈی ہواؤں میں گھوم رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو حشر 9 مئی کرنے والوں کا ہوا، اسلام آباد پر حملے کی دھمکیوں والے کا بھی وہی حشر ہوگا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی آج وفاقی وزارتوں میں نہیں ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ پیپلز پارٹی جمہوری عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، وفاقی حکومت کا حصہ بننے یا نہ بننے پر پیپلز پارٹی سی ای سی کے فیصلوں کی پابند ہے، ذمہ دار پارٹی کی حیثیت سے پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام و قوم کے مفاد اور ملکی ترقی کے لیےحکومت کے ساتھ ہوگی اور ملکی ترقی کے ہر فیصلے میں ہم وفاق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر نے ٹرانسپورٹ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام 2022 میں کام شروع ہوا، مہنگائی کے باعث نگران دور حکومت میں پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جناح ایونیو پر ریڈ لائن بی آر ٹی کا کام تین ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، بسوں کی لاگت کم ہوتی ہے انفرااسٹرکچر پر زیادہ لاگت آتی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ریڈ لائن بی آر ٹی پر ایک مرتبہ پھر کام شروع کروایا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چند لوگ مایوسی کی باتیں پھیلاتے اور عوام کو مایوس کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر منفی خبریں دے رہے ہیں، تاہم، پاکستان مزید کسی بھی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی پر بھی کام شروع ہو چکا ہے، ورلڈ بینک کے تعاون سے بہت سارے منصوبے شہر میں چل رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link