[ad_1]
جامشورو: موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے ایم نائن بولا خان موڑ کے قریب ٹرالر اور ہائی ایس وین کے درمیان تصادم ہوا اور اس حادثے میں 3 مسافر جاں بحق جب کہ 10 کے قریب مسافروں زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر وین کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھی جو ٹرالر سے جا ٹکرائی تاہم لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کے عملے نے ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کر دیا ہے۔
[ad_2]
Source link