[ad_1]
تہران: صحرا کے بیچوں بیچ، ہزاروں گھروں پر مشتمل خالی عمارتیں بھوتوں کے شہر (ghost town) کی منظر کشی کرتی ہیں جو کہ ایران میں واقع ہے۔
یہ خالی شہر پیرادائز سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن اپنے نام کے برعکس یہ اپنی ویرانی کے باعث ایک خوف کا احساس پیدا کرتا ہے۔ یہ ایران کے دارالحکومت تہران کا حصہ ہے۔
تعمیر کے دوران ان عمارتوں میں سے بہت سی عمارتوں کو تو تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔ ایک ذرائع کے مطابق، یہ ویران ٹاورز ان لوگوں کے لیے سستی رہائش کے لیے تیار کیے گئے تھے جو تہران میں املاک کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تھے۔
تاہم شہر سے الگ، بنجر زمین، سیوریج کا ناقص نظام، انتہائی گرمی، پانی تک رسائی میں مشکلات اور بجلی کا وقفے وقفے سے جاتے رہنا۔ یہ وہ مسائل تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ عوام میں مقبولیت نہیں پاسکا اور اس پروجیکٹ کو ترک کرنا پڑا۔
[ad_2]
Source link