[ad_1]
لاہور: پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کو آٹھ سالہ بچی کوثر بی بی کو موضع طفلی کے رہائشی ندیم ولد فقیر بخش کو بدلہ صلح / ونی کرنے کی اطلاع ملی تھی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروایا اور طبی معائنے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ونی کا واقعہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے واقعے کے تناظر میں پیش آیا، ونی ہونے والی بچی کے کزن نے فقیر بخش گشکوری کی بیٹی ثانیہ کو گھر سے بھگا کر شادی کی تھی۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ثانیہ کے اہلخانہ نے متاثرہ فیملی پر دباؤ ڈال کر آٹھ سالہ کوثر بی بی کو بدلہ صلح میں اپنے قبضہ میں لے لیا تھا، راجن پور پولیس نے 14 نامزد ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن داجل میں مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی یقینی بنائی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث سرپنچ سمیت تین ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
[ad_2]
Source link