[ad_1]
سوات: پولیس نے 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والے 70 سالہ شخص، بچی کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 13سالہ بچی سے 70 سالہ بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 70 سالہ حنیفہ اور اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایچ او روشن علی کے مطابق بچی کو اسپتال میں میڈیکل رپورٹ کیلیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ دیگرقانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، نکاح خواں سمیت گواہوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link