[ad_1]
پونے: بھارت میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نازک حصے پر گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے میں چھٹی جماعت کا گیارہ سالہ طالبعلم شمبھو کالی داس اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ مقامی کلب میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ نازک حصے پر گیند لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمبھو بولنگ کر رہا تھا کہ بلے باز کی طرف سے کھیلا گیا زوردار شاٹ براہ راست اس کے نازک حصے پر آکر لگتا ہے۔
گیند لگنے سے شمبھو درد کی وجہ سے وہیں پر گر جاتا ہے اور اُس کے دوست اس کی مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
شمبھو کو فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی تاہم پولیس نے لڑکے کی حادثاتی موت کے حوالے سے کیس درج کرلیا۔
[ad_2]
Source link