9

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

[ad_1]

کیوبیک: کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک خبر ملی تاہم جب لاش ان کے گھر لائی گئی تو وہ کسی اور شخص کی لاش نکلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ کیوبیک میں پیش آیا جہاں ایک خاندان کو پتہ چلا کہ ان کے والد کیوبا میں انتقال کر گئے تاہم ان کی لاش موصول ہونے کے بجائے انہیں کسی دوسرے شخص کی لاش موصول ہوئی۔

والد کی نشاندہی فراج اللہ جرجور کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی موت کی خبر ملنے کے بعد لاش کو گھر واپس لانے کی اپیل کردی گئی تھی اور جنازے کا دن بھی طے ہوگیا تھا لیکن اس وقت اہلخانہ کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب انہیں تابوت میں ایک روسی شہری کی لاش موصول ہوئی۔

فراج اللہ کی بیٹی مریم جرجور والد کی لاش کو تلاش کرنے کیلئے متعدد اہلکاروں کو کال اور ای میلز کرچکی ہیں۔ مریم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی جواب نہیں آیا ہے کہ میرے والد کی لاش کہاں ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ان کے 68 سالہ والد کیوبا میں تھے جب انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہوگئی۔ خبر ملنے کے بعد انہوں نے وہاں کینیڈا کے قونصل خانے کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کیا اور انہوں نے 10,000 کینیڈین ڈالرز بھی ادا کیے تاکہ لاش گھر واپس لائی جائے۔

تاہم جو تابوت انہیں پہنچا اس میں ایک روسی شخص کی لاش تھی جو میرے والد سے کم از کم 20 سال چھوٹا تھا۔ جسم اور سر پر بہت سارے ٹیٹوز موجود تھے۔

بیٹی نے بتایا کہ اجنبی کی لاش کو اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے لیکن وہ اور ان کی فیملی کو ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کے والد کی لاش کہاں ہے؟



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں