[ad_1]
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان اور بھارت کے مداحوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو پلیٹ فارم بنالیا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی اپنی ٹیموں کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے شرٹس کی رونمائی کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔
کچھ مداح اپنی ٹیم کی جرسی کو سپورٹ کرتے نظر آئے جبکہ کچھ نے دونوں روایتی حریفوں کی جرسیوں پر دلچسپ کمنٹس کیے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
متعدد ایکس (ٹوئٹر) صارفین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کو سرف ایکسل سے مشابہ قرار دیا جبکہ بھارتیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی جرسی کو ٹرول کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز میں محض 24 روز باقی رہ گئے ہیں، قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل آئے گی۔
[ad_2]
Source link