[ad_1]
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انجری کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سُست روی کا شکار ہے، مچل مارش نے آج آسٹریلیا میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ برسبین میں کیمپ میں شرکت کی تاہم وہ مکمل فٹ نہیں دیکھائی دیئے۔
آئی پی ایل میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر مچل مارش ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے تھے۔
آسٹریلوی ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کپتان مچل مارش کی فٹنس بہتر ہورہی ہے، میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل تقریباً ایک ماہ کا وقت ہے، آل راؤنڈر 2 ہفتے مزید بالنگ نہیں کروائیں گے۔
قبل ازیں کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link