[ad_1]
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لیع کے مطابق
پاکسستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پہلی باضابط ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد میں اسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ اوروزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار اور ایم کیوایم کے وفد میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی ، اراکین اسمبلی افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔
ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تجاویز دی گئیں اور سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم وفد نے 14 قائمہ کمٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے وفد کو تجاویز دیتے ہو ئے کہا کہ ہماری ترجیحات میں جو کمٹیاں شامل ہیں ان میں داخلہ، تعلیم ، بلدیات، صحت اور انڈسٹریزشامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تجاویز مانگی تھیں جس پر ایم کیوایم کی جانب سے تجاویز فراہم کردی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے وفد کا ایم کیو ایم سے کہنا تھا کہ لیڈر شپ سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔
[ad_2]
Source link