[ad_1]
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن 12 اپریل سے راولپنڈی میں سجانے کا ارادہ کر لیا گیا۔
تفصيلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال کردیا ہے، ایونٹ کے سب سے زیادہ 10 میچز کی میزبانی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو دی گئی ہے۔
پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں 8 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم 5،5 میچز کی میزبانی کریں گے۔ 4 میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔ کراچی میں کم میچز کی وجہ رواں برس محدود تعداد میں کراؤڈ کی آمد بنی، دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرزکے تمام 10 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
کراچی کنگز اور پشاور زلمی 9،9 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز8،8 میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلیں گے۔ کراچی میں شیڈول پانچوں میچز میزبان ٹیم کنگز کے ہوں گے۔
قلندرز کو بھی ہوم گراؤنڈ پر آدھے میچز کھیلنے ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 میچز لاہور میں ہوں گے، سلطانز ہوم گراؤنڈ ملتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ راولپنڈی میں 5، 5 بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
پشاور زلمی کے 5 میچز بھی راولپنڈی میں ہونے ہیں، ٹیمیں 7 اپریل 2025 کو رپورٹ کریں گی۔ 11 تاریخ تک پریکٹس سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
افتتاحی میچ ہفتہ 12 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اگلے دن 2 میچز ہوں گے، راولپنڈی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ کراچی میں کنگز اور ملتان سلطانز کا سامنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
19 اپریل کو راولپنڈی میں میچز کا ابتدائی سلسلہ ختم جبکہ 21 تاریخ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقابلے مکمل ہوجائیں گے، 22 اپریل سے ملتان اور 24 تاریخ سے لاہور میں میچز کا سلسلہ شروع ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم میں 4 مئی کو آخری میچ ہوگا، اس کے بعد راولپنڈی 4 اور ملتان 2 میچز کی میزبانی کرے گا۔ 11 سے 14 مئی تک کوئی میچ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
اس کے بعد نیوٹرل وینیو پر 15 مئی کو کوالیفائر، 16 کو الیمنیٹر، 18 کو کوالیفائر 2 جبکہ 20 مئی کو فائنل کھیلا جائےگا، گوکہ پی سی بی نے نیوٹرل وینیو کا نام مجوزہ شیڈول میں درج نہیں کیا لیکن ممکنہ طور پر یہ انگلینڈ ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ میچز کا ابتدائی شیڈول ہے، فرنچائزز جائزہ لے کر پی سی بی سے رابطہ کریں گی اور اس میں تبدیلیاں بھی ممکن ہیں۔
[ad_2]
Source link