12

لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا

[ad_1]

نواب ٹاؤن میں نشے کے عادی ماموں نے گھریلو رنجش پر بھانجے کو گلا کاٹ کر قتل جبکہ بہن کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے سمسانی گاؤں میں ایک گھر میں ساتھ رہنے کی وجہ سے بہن اور بھانجے پر چھری سے حملہ کیا۔

نشے کے عادی ملزم علی حیدر نے تین سالہ بھانجے کا گلا کاٹا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم نے اپنی بہن کو چھریوں کے متعدد وار کر کے زخمی کیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور زخمی و جاں بحق بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں