8

ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

[ad_1]

اگر جمعرات تک ویزہ جاری نہ ہوا تو وہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے، رپورٹس (فوٹو: پی سی بی)

اگر جمعرات تک ویزہ جاری نہ ہوا تو وہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے، رپورٹس (فوٹو: پی سی بی)

ویزا میں تاخیر کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

آئرلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم نے ڈبلن میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں تاہم ویزہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے محمد عامر تاحال پاکستان میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر محمد عامر کو جمعرات (آج) ویزہ جاری نہ ہوا تو وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کو لیڈز میں جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم

دوسری جانب محمد عامر کی عدم موجودگی میں انکے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قوی امکان ہے کہ حارث رؤف کے بیک آپشن حسن علی کو موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں: عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر سے متعلق رابطے ہیں ہے، بورڈ حکام نے کاکول کیمپ کے فوری اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی ویزہ درخواستوں پر عمل درآمد کیا تھا تاہم فاسٹ بولر تاحال ویزے سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر سال 2018 میں آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں