[ad_1]
کوئٹہ: مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد پنجاب سے آئے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سربندر کے علاقے میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کیا اور فائرنگ سے کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد کو قتل کردیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد لاشوں اور زخمی کو گوادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ تقریباً رات 3 بجے کے قریب سربندن میں پیش آیا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سربندن کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مارنے جانے والے افراد کی شناخت ساجد ،اسد عنصر، شان، مکرب ،عدنان ،حسیب کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمی شخص کا نام ارسلان ہے۔
[ad_2]
Source link