12

پی ایس ایل10؛ پشاور زلمی ہوم گرؤانڈ پر اِیکشن میں ہوگی

[ad_1]

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کروادی، فرنچائز اونر جاوید آفریدی (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یقین دہانی کروادی، فرنچائز اونر جاوید آفریدی (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سابق چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا کام جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے میچز کی میزبانی کے پیش نظر پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں باقی 20 فیصد کام مکمل کیلئے وزیراعلیٰ نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی زلمی کے میچز پشاور میں کروانے کے حق میں ہیں، انشاءاللہ پی ایس ایل 10 میں ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہوم کراؤڈ کے سامنے ایکشن میں ہوگی۔

شائقین کرکٹ پی ایس ایل سے پہلے بھی پُرجوش ایونٹس کیلیے تیار رہیں، جلد صوبے میں انٹرنیشنل کرکٹرز کو لائیو دیکھنے کا موقع ملے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں